بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے نظریات اور فلسفہ کی گونج آج یہاں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں بھی سنائی دی جب مقررین نے ایک تقریب میں ان کے کارناموں اورزندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کا ذکر کیا۔
بابا صاحب کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر اس تقریب کا
انعقا د اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے امریکی این جی او فاونڈیشن فار ہیومن ہورائزن اور ہندوستان کے کلپنا سروج فاونڈیشن کے تعاون سے کیا تھا۔
یو این ڈی پی کی ایڈمنسٹریٹر محترمہ ہیلن کلارک نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کے کارناموں کا ذکر کیا ۔